• الصفحة الرئيسيةخريطة الموقعRSS
  • الصفحة الرئيسية
  • سجل الزوار
  • وثيقة الموقع
  • اتصل بنا
English Alukah شبكة الألوكة شبكة إسلامية وفكرية وثقافية شاملة تحت إشراف الدكتور سعد بن عبد الله الحميد
 
الدكتور سعد بن عبد الله الحميد  إشراف  الدكتور خالد بن عبد الرحمن الجريسي
  • الصفحة الرئيسية
  • موقع آفاق الشريعة
  • موقع ثقافة ومعرفة
  • موقع مجتمع وإصلاح
  • موقع حضارة الكلمة
  • موقع الاستشارات
  • موقع المسلمون في العالم
  • موقع المواقع الشخصية
  • موقع مكتبة الألوكة
  • موقع المكتبة الناطقة
  • موقع الإصدارات والمسابقات
  • موقع المترجمات
 كل الأقسام | مقالات شرعية   دراسات شرعية   نوازل وشبهات   منبر الجمعة   روافد   من ثمرات المواقع  
اضغط على زر آخر الإضافات لغلق أو فتح النافذة اضغط على زر آخر الإضافات لغلق أو فتح النافذة
  •  
    في تحريم تعظيم المذبوح له من دون الله تعالى وأنه ...
    فواز بن علي بن عباس السليماني
  •  
    كل من يدخل الجنة تتغير صورته وهيئته إلى أحسن صورة ...
    فهد عبدالله محمد السعيدي
  •  
    محاضرة عن الإحسان
    د. عطية بن عبدالله الباحوث
  •  
    ملامح تربوية مستنبطة من قول الله تعالى: ﴿يوم تأتي ...
    د. عبدالرحمن بن سعيد الحازمي
  •  
    نصوص أخرى حُرِّف معناها
    عبدالعظيم المطعني
  •  
    فضل العلم ومنزلة العلماء (خطبة)
    خميس النقيب
  •  
    البرهان على تعلم عيسى عليه السلام القرآن والسنة ...
    د. محمد بن علي بن جميل المطري
  •  
    الدرس السادس عشر: الخشوع في الصلاة (3)
    عفان بن الشيخ صديق السرگتي
  •  
    القرض الحسن كصدقة بمثل القرض كل يوم
    د. خالد بن محمود بن عبدالعزيز الجهني
  •  
    الليلة التاسعة والعشرون: النعيم الدائم (2)
    عبدالعزيز بن عبدالله الضبيعي
  •  
    حكم مشاركة المسلم في جيش الاحتلال
    أ. د. حلمي عبدالحكيم الفقي
  •  
    غض البصر (خطبة)
    د. غازي بن طامي بن حماد الحكمي
  •  
    كيف تقي نفسك وأهلك السوء؟ (خطبة)
    الشيخ محمد عبدالتواب سويدان
  •  
    زكاة الودائع المصرفية الحساب الجاري (PDF)
    الشيخ دبيان محمد الدبيان
  •  
    واجب ولي المرأة
    الشيخ محمد جميل زينو
  •  
    وقفات مع القدوم إلى الله (9)
    د. عبدالسلام حمود غالب
شبكة الألوكة / آفاق الشريعة / منبر الجمعة / الخطب / خطب بلغات أجنبية
علامة باركود

زيادة الإيمان (باللغة الأردية)

زيادة الإيمان (باللغة الأردية)
حسام بن عبدالعزيز الجبرين

مقالات متعلقة

تاريخ الإضافة: 6/8/2022 ميلادي - 8/1/1444 هجري

الزيارات: 4889

 حفظ بصيغة PDFنسخة ملائمة للطباعة أرسل إلى صديق تعليقات الزوارأضف تعليقكمتابعة التعليقات
النص الكامل  تكبير الخط الحجم الأصلي تصغير الخط
شارك وانشر

ایمان میں اضافہ

ترجمه

سيف الرحمن التيمي


پہلا خطبہ

حمد وثنا کے بعد!

میرے احباب گرامی! تقوی کی حقیقت یہ ہے کہ اطاعت کے کام کیے جائیں او ر محرمات سے گریز کیا جائے، ہم میں سے ہر ایک کے پاس بعض ایسے اوقات آتے ہیں جن میں عبادت کرنا آسان ہوتا ہے، چنانچہ وہ رغبت اور انشراح صدر کے ساتھ کلام الہی کی تلاوت کرتا ہے ، اور بعض اوقات ایسے بھی آتے ہیں جن میں دو صفحات کی تلاوت کرنے کے لیے بھی اسے نفس کے ساتھ مجاہدہ کرنا پڑتا ہے، جب کہ انسان تو وہی ہے ، اس کی فراغت ، صحت اور وقت بھی وہی ہے، بسا اوقات آپ کسی غیر موجود شخص زید کے بارے میں ایک کلمہ بھی بولنے سے گریز کرتے ہیں اور بسا اوقات اسی زید کی غیبت کرتے نہیں تھکتے۔جب کہ اس کے ساتھ آپ کی حالت میں کوئی تبدیلی بھی نہیں آتی! کبھی آپ خود کو صدقہ وخیرات میں پیش پیش دیکھتے ہیں اور کبھی خرچ کرنے کے لیے آپ کو اپنے نفس سے لڑنا پڑتا ہے، جبکہ آپ کی حالت وہی ہوتی ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی! کبھی آپ خود کو وتر پڑھتے ہوئے، زیادہ سے زیادہ رکعات ادا کرتے ہوئے   اور خشوع وخضوع برتتے ہوئے پاتے ہیں ، جبکہ دوسری راتوں میں آپ ایسا نہیں کرتے ، آپ اپنی آنکھوں کو حرام سے بچتے ہوئے دیکھتے ہیں، جب کہ بسا اوقات ان آنکھوں سے ہی حرام بینی میں مبتلا ہوجاتے ہیں...

 

ہم اطاعت کے کاموں میں بے رغبتی کیوں برتتے ہیں جبکہ ہم جانتے ہیں کہ نیک اعمال ہی اللہ کی رحمت سے فیض یاب ہونے اور جنت کے بلند درجات پر فائز ہونے کا سبب ہے؟! ہم آخر گناہوں میں کیوں واقع ہوجاتے ہیں جبکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ عذاب کا سبب ہے، یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر ہمیں غور وفکر کرنا چاہئے ، بطور خاص اس لیے کہ نشاط اور فراغت دونوں صورت میں بندہ کی حالت یکساں ہوتی ہے! شاید اللہ کی توفیق کے بعد اس کا سب سے اہم سبب دل میں ایمان کی قوت اور کمزوری ہے، چنانچہ جب آپ وعظ ونصیحت، ذکر واذکار اور تلاوت قرآن سنتے ہیں تو آپ کے دل میں خوف وخشیت، امید ورجاء اور اللہ رب العالمین کی محبت بڑھ جاتی ہے، اور جب بندہ کے دل میں یہی ایمان (اللہ کی محبت، امید، خوف اور تعظیم) كمزور پڑ جاتا ہے تو بندہ پر شیطان غالب ہوجاتا ہے، بنابریں اطاعت کے کام اس کے لیے مشکل ہوجاتے ہیں او رگناہ کرنا آسان ہوجاتا ہے، اللہ پاک کا فرمان ہے: ﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ * إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ﴾ [النحل: 98، 99].

ترجمہ: قرآن پڑھنے کے وقت راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناه طلب کرو * ایمان والوں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھنے والوں پر اس کا زور مطلقاً نہیں چلتا۔


معزز حضرات!

 

جب معاملہ ایسا ہے تو ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ ان امور کی بحث وجستجو کرے جن سے ایمان میں اضافہ ہوتا اور اس کا دل خوف وامید اور انابت وخشوع سے لبریز ہوجاتا ہے؟! شاید اس کے اہم ترین اسباب میں سے چند یہ ہیں:

پہلا سبب: یہ کہ بندہ اپنے عزیزوبرتر رب کو اس کے خوبصورت ناموں اور کامل صفات کے ساتھ جانے، تاکہ اس کا دل محبت ، خشیت اور امید ورجاء سے معمور ہوسکے، اس کے لعد ان اسماء وصفات کے تقاضوں کے مطابق اپنے رب کی عبادت کرے، اللہ کے اسمائے حسنی کی شرح وتفصیل پر مشتمل معاصر علمائے کرام کی مختلف کتابیں ہیں۔

 

دوسرا سبب: اللہ کی تخلیق میں غور وفکر کرنا، اللہ کی تخلیق میں غور وفکر کرنا ایک عظیم ترین عبادت ہے، آسمان اور فضا میں جو قوت   اور اللہ پاک کی باریک کاریگری ہے، اسی طرح زمین میں جو نشانیاں ہیں جنہیں ہم اپنی ننگی آنکھوں سے دیکھتے ہیں یا ہزاروں دفعہ   ٹیلی اسکوپ سے ان کا مشاہدہ کرتے ہیں، ان پر ہمیں غور وفکر کرنا چاہئے، ان نشانیوں میں وہ معجزہ پایا جاتا ہے جس سے انسان کی عقل حیران ہوجاتی ہے اور پاک وبرتر خالق کی تعظیم مزید بڑھ جاتی ہے: ﴿ وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ﴾ [الذاريات: 21].

ترجمہ: اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو۔


﴿ أَوَلَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ ﴾ [الأعراف: 185]

ترجمہ: اور کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے عالم میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں ۔


﴿ أَفَلَمْ يَنْظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا وَمَا لَهَا مِنْ فُرُوجٍ * وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ * تَبْصِرَةً وَذِكْرَى لِكُلِّ عَبْدٍ مُنِيبٍ ﴾ [ق: 6 - 8]

ترجمہ: کیا انہوں نے آسمان کو اپنے اوپر نہیں دیکھا؟ کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور زینت دی ہے اس میں کوئی شگاف نہیں * اور زمین کو ہم نے بچھا دیا اور اس میں ہم نے پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور اس میں ہم نے قسم قسم کی خوشنما چیزیں اگا دی ہیں * تاکہ ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے بینائی اور دانائی کا ذریعہ ہو۔


﴿ وَفِي الْأَرْضِ قِطَعٌ مُتَجَاوِرَاتٌ وَجَنَّاتٌ مِنْ أَعْنَابٍ وَزَرْعٌ وَنَخِيلٌ صِنْوَانٌ وَغَيْرُ صِنْوَانٍ يُسْقَى بِمَاءٍ وَاحِدٍ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ فِي الْأُكُلِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴾ [الرعد: 4].

ترجمہ: اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں، شاخ دار اور بعض ایسے ہیں جو بے شاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں ۔اس میں عقل مندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔


تیسرا سبب: ایمان میں اضافہ کا ایک سبب قرآن سننا اور اس کی آیتوں پر غور وفکر کرنا ہے، اللہ تعالی نے سچے مومنوں کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَاناً ﴾

ترجمہ: اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتیں ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کردیتی ہیں۔


﴿ اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ﴾ [الزمر: 23].

ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے جو ایسی کتاب ہے کہ آپس میں ملتی جلتی اور بار بار دہرائی ہوئی آیتوں کی ہے، جس سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب کا خوف رکھتے ہیں آخر میں ان کے جسم اور دل اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف نرم ہو جاتے ہیں۔


اللہ تعالی نے ہمیں یہ حکم بھی دیا ہے کہ ہم قرآن میں غور وفکر کریں ، فرمان باری تعالی ہے:

﴿ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ ﴾

ترجمہ: یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لیے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور وفکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں۔


گویا تدبر وتفکر کرنے سے عقل صحیح حاصل ہوتی ہے اور انسان درست کام کرتا ہے۔

 

ابن القیم فرماتے ہیں: "اگر آپ قرآن سے فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں تو اس کی تلاوت اور سماعت کے وقت دل دماغ حاضر رکھیں، غور سے سنیں اور اس طرح حاضر دماغ رہیں گویا قرآن آپ سے ہی مخاطب ہو، کیوں کہ قرآن نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی آپ کے لیے اللہ کا خطاب ہے..."۔

 

حدیث ہے کہ: "آج رات   ایسی آیتیں نازل ہوئیں کہ جو شخص ان کی تلاوت کرے لیکن ان میں غور وفکر نہ کرے تو اس کے لیے ویل (تباہی ) ہے: ﴿ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَ الْأَرْضِ.... ﴾ الآية اس حدیث کو البانی نے حسن کہا ہے۔

 

اے اللہ! ہم تجھ سے ایمان کامل کا سوال کرتے ہیں..اے اللہ! ہمارے لیے ایمان کو محبوب اور خوبصورت بنادے۔

 

دوسرا خطبہ

حمد وصلاۃ کے بعد:

معزز حضرات!

ہر مسلمان کو چاہئے کہ اپنے دل میں ایمان کے شجر کو سیراب کرتا رہے اور اسے غذا فراہم کرتا رہے تاکہ وہ درخت بہتر ، ثابت اور مضبوط رہے، اور پھل دیتا رہے، جوکہ عبادتوں کی بجا آوری اور گناہ کے اسباب وعوامل سے نبرد آزمائی کی شکل میں نمودار ہوتا ہے جیسے خواہشات کی لہر ، نفس امارہ اور شیطان سے نبرد آزمائی۔

 

ایمان میں اضافہ کا ایک سبب یہ بھی کہ:

قبروں کی زیارت کی جائے، اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے، صحیح حدیث ہےکہ: "میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کردیا تھا، اب تم قبروں کی زیارت کیا کرو، کیوں کہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہے"۔

 

اے میرے بھائی! آپ قبر ستان کی زیارت کیا کریں، اور غور کریں کہ آپ جب قبرستان کی ایک قبر میں دفن کیے جائیں گے تواس وقت آپ کی کیا حالت ہوگی، آپ اس وقت کو یاد کریں تاکہ ابھی کثرت سے نیکیاں کریں ، جب تک کہ آپ کوفرصت اور موقع دستیاب ہے، قبرستان کی زیارت سے ہمارے اندر یہ احساس پیدا ہوتاہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں، ہم نے کونسے ایسے گناہ کیے جن سے ہم نے توبہ نہیں کیا، قبرستان کی زیارت ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کونسے ایسے گناہ ہیں جن پر ہم مصر ہیں، قبرستان کی زیارت ہمیں ایسے گناہ سے روک دیتی ہے جس کے بارے میں ہم سوچ رہے ہوتے ہیں یا جس کی ہم نیت کرچکے ہوتے ہیں۔

 

پانچواں سبب: اطاعت وعبادت کے ماحول سے قریب ہونا: علم اور ذکر کی مجلسوں سے اللہ کی اطاعت کی رغبت پیدا ہوتی ہے، اور بندہ کو گناہوں سے دوری اختیار کرنے میں مدد ملتی ہے، گناہ کرنے کی صورت میں بندہ توبہ کرنے میں جلدی کرتا ہے، کیوں کہ اللہ اور رسول کا کلام دل میں ایمان کی غذا فراہم کرتا ہے، اور کوئی ضروری نہیں کلام سن کر ہی یہ کیفیت پیدا ہو، بلکہ پڑھ کر بھی ایمان میں اضافہ ہوتا ہے ، ہمت بلند ہوتی اور انسان   اصلاح نفس کی طرف پیش قدمی کرتا ہے۔

 

چھٹا سبب: شاید یہ سب سے اہم سبب ہے ، وہ یہ کہ اللہ سے مدد طلب کی جائے، اس سے دعا والحاح کیا جائے کہ ہمارے دلوں میں ایمان کو محبوب اور حسین بنادے، ہمارے دلوں میں کفر ، فسق اور نافرمانی کو مکروہ بنادے اور ہمیں راہ راست پر چلنے والا بنائے، حدیث قدسی میں آیا ہے: "اے میرے بندو! تم سب کے سب گمراہ ہو، سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں، تم مجھ سے ہدایت طلب کرو، میں تمہیں ہدایت دوں گا"۔ (صحیح مسلم)۔

 

اصحاب فضیلت!

اطاعت سے ایمان میں اضافہ ہوتا اور معصیت سے اس میں کمی آتی ہے، ایمان کی کمی بیشی میں ہماری مثال اس شخص کی طرح ہے جو ایک کنٹینر کو پانی سے بھرنا چاہتا ہے ، لیکن اس کنٹینر میں بہت سے سراخ ہیں جن سے پانی بہہ جاتا ہے، اس میں بڑے بڑے کھلے ہوئے پائپ ہیں، وہ شخص کنٹینر میں پانی ڈالتا ہے اور پانی رس کر نکل جاتا ہے، اگر وہ پائپ کے منہ کو اور اس کے سارے سراخ کو   بند کردے تو پانی کو محفوظ کرنا آسان ہوجائے گا اور کنٹینر پانی سے بھر جائے گا، معاصی بھی وہ سراخ ہیں جن کے ذریعہ ایمان کی قوت رِس کر نکل جاتی ہے، ان سراخوں کی مقدار مختلف ہوتی ہے، کچھ سراخ چھوٹے ہوتے ہیں تو کچھ برے ہوتے ہیں، حدیث ہے کہ: " زانی مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کر سکتا۔ شراب خوار مومن رہتے ہوئے شراب نہیں پی سکتا۔ چور مومن رہتے ہوئے چوری نہیں کر سکتا۔ اور کوئی شخص مومن رہتے ہوئے لوٹ اور غارت گری نہیں کر سکتا کہ لوگوں کی نظریں اس کی طرف اٹھی ہوئی ہوں اور وہ لوٹ رہا ہو" (صحیح بخاری وصحیح مسلم)۔سراخ سے مراد دنیا   میں ہماری مباح ضرورتیں ہیں۔

 

آخری بات: اے میری احباب گرامی!

اطاعت ، ایمان، خیر وبھلائی اوراحسان کا بیش بہا موسم ہم پر سایہ فگن ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں یہ موسم نصیب کرے اور اس میں   اطاعت اور استقامت پر قائم رہنے میں ہماری مدد فرمائے۔

 

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم: ﴿ مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾

ترجمہ:جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن با ایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہترین زندگی عطا فرمائیں گے، او ران کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور دیں گے۔

 

صلى الله عليه وسلم

 

https://www.alukah.net/sharia/0/159565/%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%87-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%B2%D8%A7%D9%82-%D8%AE%D8%B7%D8%A8%D8%A9-%D8%A8%D8%A7%D9%84%D9%84%D8%BA%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D9%87%D9%86%D8%AF%D9%8A%D8%A9/





 حفظ بصيغة PDFنسخة ملائمة للطباعة أرسل إلى صديق تعليقات الزوارأضف تعليقكمتابعة التعليقات
شارك وانشر

مقالات ذات صلة

  • الحج وأثره.. فى زيادة الإيمان
  • من أسباب زيادة الإيمان ونقصانه
  • زيادة الإيمان
  • زيادة الإيمان
  • زيادة الإيمان بالعمل الصالح
  • الإحسان إلى الناس ونفعهم (باللغة الأردية)
  • من مشكاة النبوة (8) حفظ الجميل (باللغة الأردية)
  • الله الرزاق (باللغة الأردية)
  • أتى شهر الخيرات (باللغة الأردية)
  • من دروس رمضان (باللغة الأردية)
  • الرياح (باللغة الأردية)
  • المكرمون والمهانون يوم الدين (1) (باللغة الأردية)
  • زيادة الإيمان (خطبة) (باللغة الهندية)

مختارات من الشبكة

  • الزيادة في مجمهرة عدي بن زيد العبادي(مقالة - حضارة الكلمة)
  • مخطوطة النكت على زيادات الزيادات(مخطوط - مكتبة الألوكة)
  • زيادة العمر للمؤمن زيادة في الخير له(مقالة - آفاق الشريعة)
  • شعوب جائعة وأراض عذراء(مقالة - موقع د. زيد بن محمد الرماني)
  • صور الفروق بين روايات الأحاديث في الصحيحين(مقالة - آفاق الشريعة)
  • منافع الحج ومقاصده (3) الإصلاح والتزكية - زيادة الإيمان - تحقيق الرابطة الإسلامية (خطبة)(مقالة - ملفات خاصة)
  • الإيمان: زيادته ونقصانه وثمراته(مقالة - آفاق الشريعة)
  • شرح كتاب الدروس المهمة سنن الصلاة وأن تعظيمها من تعظيم شعائر الله ومن أسباب زيادة الإيمان(مادة مرئية - مكتبة الألوكة)
  • زيادة الإيمان ونقصانه(مادة مرئية - مكتبة الألوكة)
  • أسباب زيادة الإيمان (8)(مادة مرئية - مكتبة الألوكة)

 



أضف تعليقك:
الاسم  
البريد الإلكتروني (لن يتم عرضه للزوار)
الدولة
عنوان التعليق
نص التعليق

رجاء، اكتب كلمة : تعليق في المربع التالي

مرحباً بالضيف
الألوكة تقترب منك أكثر!
سجل الآن في شبكة الألوكة للتمتع بخدمات مميزة.
*

*

نسيت كلمة المرور؟
 
تعرّف أكثر على مزايا العضوية وتذكر أن جميع خدماتنا المميزة مجانية! سجل الآن.
شارك معنا
في نشر مشاركتك
في نشر الألوكة
سجل بريدك
  • بنر
  • بنر
كُتَّاب الألوكة
  • الدورة الخامسة من برنامج "القيادة الشبابية" لتأهيل مستقبل الغد في البوسنة
  • "نور العلم" تجمع شباب تتارستان في مسابقة للمعرفة الإسلامية
  • أكثر من 60 مسجدا يشاركون في حملة خيرية وإنسانية في مقاطعة يوركشاير
  • مؤتمرا طبيا إسلاميا بارزا يرسخ رسالة الإيمان والعطاء في أستراليا
  • تكريم أوائل المسابقة الثانية عشرة للتربية الإسلامية في البوسنة والهرسك
  • ماليزيا تطلق المسابقة الوطنية للقرآن بمشاركة 109 متسابقين في كانجار
  • تكريم 500 مسلم أكملوا دراسة علوم القرآن عن بعد في قازان
  • مدينة موستار تحتفي بإعادة افتتاح رمز إسلامي عريق بمنطقة برانكوفاتش

  • بنر
  • بنر

تابعونا على
 
حقوق النشر محفوظة © 1446هـ / 2025م لموقع الألوكة
آخر تحديث للشبكة بتاريخ : 11/11/1446هـ - الساعة: 0:55
أضف محرك بحث الألوكة إلى متصفح الويب